چوٹی زیریں ، درینہ دشمنی پر مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ ، 3افراد قتل

چوٹی زیریں ، درینہ دشمنی پر مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ ، 3افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوٹی زیریں‘ خانیوال‘ (نمائندگان)دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا چک مغلو میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد شیر محمد ، ندیم اور جمیل کو سابقہ دشمنی کی بنا پر (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے قتل ہو گئے جو آج پیشی پر جا رہے تھے مرنے اور مارنے والے دونوں دادوآنی قبیلے کے افراد تھے ۔ پولیس نے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔چوٹی زیریں سے نامہ نگارکے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیشی پر جانے والے اپنی ہی برادری دادوآنی کے تین افراد کو قتل کر دیا‘ واقعہ چوٹی بالا چک حملڑی تھانہ سخی سرور کی حدود میں پیش آیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہو کر اندر پہاڑ روپوش ہوگئے ۔ڈی ایس پی سرکل آفیسر ریاض حسین بخاری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع واردات پرپہنچ گئے فرار ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ایک سال قبل ملزمان پارٹی کے حضور بخش دادوآنی کے بیٹے لطیف کوتھانہ چوٹی زیریں کے حدود میں قتل کر دیا گیا تھا‘ اسی قبائل کے رہائش پر پولیس و رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے مبینہ طورپر 9 جوانوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ہلاک کیا تھا۔ مدعی مقدمہ قیصر دادوآنی نے پولیس کو بتایا کہ دودا خان ،سیفل ، حنیف ، بشیر ، جمیل ، اصغر ،صفدر ، دین محمد ،رزاق سمیت دیگر 2 نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ رنجش کی بنا پر مقتولین میں سے 2 افرادضمانت پرتھے جن کی آج فیصلے کی پیشی تھی ‘ڈیرہ غازیخان عدالت جاتے ہوئے چک حملٹری چوٹی بالااندر پہاڑ تا ک میں بیٹھے ملزمان نے کلاشنکوف اور پستول سے ان موٹر سائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے تینوں مقتولین شیر محمد ، جمیل اور ندیم کی لاشیں قبضہ میں لے لیں ۔ دریں اثناء خانیوال میں ڈاہا چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے اپنے ہی ٹریکٹر ٹرالی تلے آکرڈرائیور 24سالہ شوال حسین ولد نذر محمد سکنہ کچی پکی جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122جائے حادثہ پر پہنچی مگر شوال حسین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
قتل ‘ حادثہ