بہاولپور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘ خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا‘ بلیغ الرحمن

بہاولپور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘ خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا‘ بلیغ ...

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ بہاولپورانتہائی زندہ د ل اورمخلص لوگوں کاشہرہے اوراس کے باسی مسلم لیگ ن کے شیدائی ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پرمختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں جتنے ترقیاتی کام کرائے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ آئندہ عوام نے انہیں موقع دیاتووہ اپنے رہ جانے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہرطرح کی کوششیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے شرافت کی سیاست کووطیرہ بنایااور آئندہ بھی سیاست میں شرافت کافروغ ان کامطمع نظر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کے پاس کوئی ترقیاتی ویژن نہیں اوروہ صرف انتشار کوفروغ دے رہے ہیں جوملکی استحکام کیلئے زہرقاتل ہے۔ اس موقع پرصوبائی امیدوار ڈاکٹرراناطارق، امجدشاہین اوردیگرنے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

بلیغ الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر