سعید منیس نے پی پی 2 3 6 میں ن لیگ کا ٹکٹ اظہر یوسفزئی کودیدیا

سعید منیس نے پی پی 2 3 6 میں ن لیگ کا ٹکٹ اظہر یوسفزئی کودیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن) کے رہنما امیدوارقومی اسمبلی سعیداحمدخان منیس نے صوبائی حلقہ پی پی 236 میں سابق ایم این اے اظہر احمد خان یوسفزئی کومسلم لیگ(ن)کا ٹکٹ جاری کردیا۔مسلم لیگ(ن)سے وابستہ امیدواران صوبائی اسمبلی راؤ اسحاق‘حاجی احمدیاراچاریہ‘(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

عمران خان کھچی ‘طاہرخان یوسفزئی کا فیصلے سے اختلاف ‘ڈٹ کر مقابلہ کرنے کااعلان ۔ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 165 سعید احمد خان منیس نے صوبائی حلقہ پی پی 236 میں مسلم لیگ(ن)کا امیدوار نامزد کرنے کیلئے بنائی گئی مقامی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران میاں ندیم احمد ارائیں، ڈاکٹر خضر حیات ملیزئی، حافظ غلام اللہ محمدی، میاں محمد سجاد ارائیں اور شیخ محمد سلیم ودیگر رہنماوٗں وکارکنان کی موجودگی میں اپنی اقامت گاہ ٹبہ سلطان پور میں سعید احمد خان منیس نے سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدر اظہر احمد خان یوسفزئی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے انہیں صوبائی حلقہ پی پی 236 کیلئے مسلم لیگ (ن) اور اپنے پینل کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے س سلسلے میں مسلم لیگ(ن) سے وابسطہ امیدواران صوبائی حلقہ پی پی 236مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدمحمد عمران خان کھچی۔ راؤ محمد اسحاق خان۔ محمد طاہر خان یوسفزئی نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سعیداحمدخان منیس کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے الیکشن میں ڈت کر مقابلہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔
ٹکٹ جاری