پی ٹی آئی نے کارکنوں کو نظرانداز کیا‘ آزاد الیکشن لڑینگے‘ مونی شاہ

پی ٹی آئی نے کارکنوں کو نظرانداز کیا‘ آزاد الیکشن لڑینگے‘ مونی شاہ

ملتان (نیوز رپورٹر) درگاہ حضرت شیر شاہ ؒ کے سجادہ نشین مخدوم عباس اکبر مونی شاہ نے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

پی پی 212میں آئندہ 48گھنٹے کے دوران شیر شاہ اور کھوکھر خاندان اپنا متفقہ امیدوار نامزد کریں گے جبکہ این اے 154میں بھی آزاد امیدوار لایا جارہا ہے جس کا مشترکہ اعلان پریس کانفرنس کے زریعے کیاجائے گا میڈیا کو جاری کردہ تحریری بیان میں مخدوم عباس اکبر مونی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں جب میرے دل کا آپریشن ہوا اور ابھی ٹانکے بھی نہیں کھلے تھے تو میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر اسلام آباد دھرنے میں پہنچا حالانکہ ڈاکٹر نے مجھے اجازت نہیں دی تھی۔ مجھے انتہائی دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا ہے جس سے کارکن دلبرداشتہ ہیں اور اب یہ وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کی تبدیلی کا نعرہ کامیاب نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ این اے 154، پی پی 212اور اس سے ملحقہ دیگر حلقوں میں آزاد پینل جلد سامنے آئے گا اور 2018کا الیکشن ہم بھاری اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے مخدوم عباس اکبر مونی شاہ نے کارکنوں اور اپنے مریدین، عقیدت مندوں سے کہا ہے کہ وہ صبر کا دامن تھامے رکھیں اور فیصلے کا انتظار کریں انشاء اللہ جس آزاد پینل کا ہم اعلان کریں گے وہ عوام اور تحریک انصاف کی توقعات کے عین مطابق ہوگا ۔

مونی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر