پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر سکندر حیات بوسن کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر سکندر حیات بوسن کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیا ت بوسن نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے‘ اس ضمن میں حاجی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سکندر حیات بوسن کے قریبی ذرائع کے مطابق این اے 154ملتان ون سے حاجی سکندر حیات بوسن جبکہ ان کے نیچے پی پی 211ملتان ون سے ان کے بھائی حاجی شوکت حیات بوسن آزاد حیثیت سے میدان میں اتریں گے جبکہ بوسن گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے طاہر احمد اصغر کھوکھر بھی پی پی 212ملتان ٹو سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔

آزاد حیثیت سے الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر