نیشنل سیونگز کے ملازمین کامطالبات منوانے کیلئے ہڑتال‘ احتجاجی مظاہر ہ

نیشنل سیونگز کے ملازمین کامطالبات منوانے کیلئے ہڑتال‘ احتجاجی مظاہر ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) نیشنل سیونگز کے ملازمین نے گزشتہ روز اپنے مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال کی اور ریجنل آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا جس کی قیادت غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان ریجن کے صدر ملک اجمل‘ چیئرمین حنیف تبسم نے کی جبکہ مظاہرین سے اصغر گل(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

‘ رانا محسن‘ رانا یامین مبشرمہوٹہ‘ ابوبکر خلیل‘ ناصر ملک‘ محمد قاسم اور رؤف نے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن‘ قانونی‘ آئین اور اخلاق کی حدود میں احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کلائٹنس کی تکالیف کا احساس ہے لیکن وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کو کاروبار نہ بنایا جاے۔ نیشنل سیونگز کے ملازمین کو بینک ملازمین کے مساوی مراعات دی جائیں۔ ملازمین کا استحصال ختم کیا جائے جونیئر نیشنل سیونگ آفیسر کو بطور اسسٹنٹ نیشنل سیونگ آفیسر ترقی دی جائے۔ گریڈ 18میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر ڈائریکٹ بھرتی بند کی جائے‘ گن مینوں کی پروموشن میں اضافہ کیا جائے۔ نیشنل سیونگز کے ملازمین عرصہ دراز سے اپ گریڈیشن سے محروم ہیں اور 25‘ 25سال سے ملازمین ایک ہی گریڈ میں کام کررہے ہیں۔ سٹینوگرافر اور ڈی اے ڈی کو اپ گریڈیشن اورترقی کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔ نیشنل سیونگز آفیسر کی 228پوسٹیں بحال کی جائیں۔