پاکستان انتہائی خوبصورت‘ پرسکون‘ واپس جاکر سب کو بتائیں گے‘ غیرملکی سیاح

پاکستان انتہائی خوبصورت‘ پرسکون‘ واپس جاکر سب کو بتائیں گے‘ غیرملکی سیاح

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک بھی ہیاور یہاں کے لوگ بہت مہمان نوازبھی ہیں۔ترکی سے دنیا بھر کی سیر کے نکلے ہوئے ترکش سیاح جوڑی 43سالہ عالیہ، ان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے شوہر اوزہن اور ان کے ترکش ساتھی آرچڈ اور 30سالہ جان اور 26سالہ اطالوی سیاح کارلے نے ملتان آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئٹہ سے شکارپور تک تقریباً پانچ روز ہوگئے ہیں ہم نے پورے راستے میں نہ تو دہشت کی فضائاور نہ ہی لاقانونیت دیکھی بلکہ ہم جس جگہ بھی گئے ہیں لوگوں کو آگے بڑھ کر محبت سے ملتے اور ہماری ضرورت کاخیال رکھتے ہوئے پایا ہے۔ہمارا خیال ہے کہ پاکستان میں بدامنی کا دنیا بھر میں جوراگ الاپا جاتاہ ے وہ انتہائی غلط اور پروپیگنڈہ ہے۔ان سیاحوں کا کوئٹہ میں استقبال ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور سیاح اور موٹربائیکر اقبال گھانگلہ نے کیا۔اقبا ل گھانگلہ نے بتایا کہ میں خود گزشتہ کئی دنوں سے ان سیاحوں کے ساتھ رہا ہوں اورا ب ان کوملتان لاکر ملتان کے تاریخی اور ثقافتی مقامات بھی دکھاو?ں گا۔اٹالین اور ترکش سیاحوں نے بتایا کہ وہ ملتان میں قیام کے بعد لاہور اورپھرانڈیا جائیں گے جہاں سے وہ نیپال اور پھرسنگاپور اورآسٹریلیا بھی جائیں گے اوروہ اپنے وطن پہنچ کر پاکستان والوں کی میزبانی اوریہاں کی خوبصورتی کے بارے میں سب کو آگاہ کریں گے۔

غیر ملکی سیاح

مزید : ملتان صفحہ آخر