غریبوں کی نمائندگی کے دعویدار خانیوال کے کروڑ پتی امیدوار

غریبوں کی نمائندگی کے دعویدار خانیوال کے کروڑ پتی امیدوار

خانیوال (بیورونیوز ) الیکشن 2018کے سلسلے میں قومی حلقہ 151کے متعدد امیدواروں کے اثاثے منظر عام پر آگئے تفصیل کے مطابق امیدوار قومی اسمبلی کرنل عابد کھگہ نے 1کروڑ69لاکھ 34ہزار 56روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں ان اثاثوں میں 86ایکڑ 1کنال 7مرلے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

8سرساہی زرعی رقبہ ،عسکریہ کالونی ملتان میں 1مکان مالیتی 94لاکھ روپے ،ٹریکٹر ٹرالی، مویشی مالیتی14لاکھ روپے ،ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی مالیتی18لاکھ روپے ،بیوی کا زیور 50تولے ،دوبینکوں میں 23ہزار 482روپے کا اکاؤنٹ ،زاتی فرنیچر مالیتی 2لاکھ50ہزارروپے، بیوی کے پرائز بونڈ مالیتی38لاکھ روپے ،بیوی کا زرعی رقبہ 25کنال اور بیٹے علی عابد کا زرعی رقبہ17کنال 4مرلے ظاہر کیا اسی طرح امیدوار قومی اسمبلی وقار ڈاہا جو کہ سابق ممبر قومی اسمبلی میجر آفتاب احمد خان ڈاہا کے فرزند ہیں نے 11کروڑ42لاکھ 27ہزار 146روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں انہوں نے سول لائن خانیوال میں کوٹھی مالیتی 3کروڑ روپے ،گلبرگ لاہور میں کوٹھی مالیتی 2کروڑ روپے ،زرعی زمین 1962کنال ،پرائزبانڈ مالیتی 5لاکھ روپے، 5گاڑیاں مالیتی1کروڑ96لاکھ روپے ،100تولے سونا ،ذاتی فرنیچرمالیتی 10لاکھ روپے ظاہر کئے ہیں اسی طرح امیدوار قومی اسمبلی سردار حامدیارہراج نے 4کروڑ80لاکھ 31ہزار 831روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں جن میں زرعی زمین 1411کنال، کوٹھی سول لائن ،کوٹھی شمس آباد ملتان، 4گاڑیاں مالیتی 1کروڑ50لاکھ روپے ،100تولے سونا، بینک کیش 30لاکھ روپے ،برکلے بینگنگ لینڈ میں10لاکھ مالیتی باؤنڈ ،ڈیڑھ کنال کوٹھی دولت گیٹ ملتان ودیگر اثاثے شامل ہیں ۔تحریک اللہ اکبر کے امیدوار بدرمنیر چوہدری نے زرعی اراضی مالیتی1کروڑ 25لاکھ روپے ،مکان بلاک نمبر12خانیوال28لاکھ20ہزارروپے، گاڑی 6لاکھ روپے، 5تولے سونا مالیتی 3لاکھ ،نقدی 2لاکھ، ذاتی فرنیچر2لاکھ روپے جبکہ سالانہ انکم 2لاکھ50ہزارروپے ظاہر کئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہمایوں خان نے 25کروڑ 5لاکھ62ہزار 583روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں انہوں نے بزنس سرمایہ کاری 5کروڑ80لاکھ روپے ،گاڑیاں مالیتی15کروڑ37لاکھ روپے ،سونا100تولے ،نقدی 25لاکھ روپے، ذاتی فرنیچر1لاکھ85ہزار، پرائز بانڈ22لاکھ ،سالانہ انکم 1کروڑ 41لاکھ 33ہزار502روپے ،78کنال زرعی اراضی ،چین کا ایک غیر ملکی سفر اور دیگر اثاثے ظاہر کئے ہیں ۔اسی طرح ایک اور امیدوار عامر سہیل نے ٹریولز کارروبار مالیتی 5لاکھ روپے ،5تولے سونا ،1موٹرسائیکل مالیتی1لاکھ روپے ،ذاتی فرنیچر مالیتی3لاکھ 20ہزارروپے، ماہانہ انکم سرٹیفکیٹ مالیتی 50ہزارروپے، بیوی کے پاس نقد 2لاکھ82ہزار،2موبائل مالیتی50ہزارروپے ظاہر کئے ہیں ۔

کروڑپتی امیدوار

مزید : ملتان صفحہ آخر