خانیوال: کونسلروں کے دودھڑے متحد‘ ن لیگی امیدواروں کی حمایت کردی

خانیوال: کونسلروں کے دودھڑے متحد‘ ن لیگی امیدواروں کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )بلدیہ خانیوال کے چالیس سے زائد کونسلروں نے اختلافات ختم کرکے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق بلدیہ خانیوال کے کونسلروں کے درمیان اختلافات کے سبب وہ دو دھڑوں میں تقسیم تھے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سابق ایم پی اے اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 206نشاط احمد خان ڈاہا کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں انہوں نے اختلافات ختم کرکے ایک گروپ بن کر مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا، امیدوار قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا ، امیدوار صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان بنایا اور اب وہی اس کی حفاظت کرے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالا اور اداروں کا مضبوط کیا انہوں نے کہاکہ خانیوال شہر اور قرب وجوار کی ترقی بھی اس دور میں ہوئی انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو عوام کے تعاون سے ایک بار پھر ترقی کے سفر پر مہر ثبت کریں گے اس عشائیے میں مزدور رہنما محمدحسین بھٹی اور کونسلروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
دو دھڑے متحد