میپکو :11ماہ میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے85کروڑ روپے وصول

میپکو :11ماہ میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے85کروڑ روپے وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے11ماہ میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے85کروڑ روپے وصول کرلئے ۔ میپکوکی جانب سے ریجن بھر میں واجبات / بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ مستقل نادہندگان کے خلاف مسلسل ایکشن جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں رواں مالی سال 2017-18 کے 11 ماہ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے دوران 77 ہزار 833 پرائیویٹ ڈیڈڈیفالٹرز سے 84 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزارروپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جولائی2017 سے مئی2018 کے عرصہ میں ملتان سرکل میں 16ہزار210 مستقل نادہندگان سے 19 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزارروپے وصول کئے گئے۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 8ہزار 304 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزارروپے، وہاڑی سرکل میں 4ہزار 204 نادہندگان سے 6 کروڑ4 8 لاکھ 80ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں 13 ہزار 650ڈیفالٹرز سے 9کروڑ64لاکھ50ہزار روپے، ساہیوال سرکل میں5 ہزار 240 ڈیفالٹرز سے 6 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 9ہزار 493 نادہندگان سے9 کروڑ 41 لاکھ 40 ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں 9ہزار 898 نادہندگان سے 11 کروڑ35 لاکھ40ہزارروپے، بہاولنگر سرکل میں 5ہزار 608 ڈیفالٹرز سے 6 کروڑ25 لاکھ10ہزارروپے اور خانیوال سرکل کے زیرانتظام علاقوں میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے5 ہزار 226 مستقل نادہندگان سے 5کروڑ58لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

وصول

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر