میپکو آج سرکاری و نجی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کریگی

میپکو آج سرکاری و نجی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کریگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی آج 28 جون کو سرکاری وپرائیویٹ نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔ دھڑا دھڑ کنکشن کاٹے جائیں گے۔ انتظامیہ نے تمام فیلڈ افسروں کو نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو کی جانب سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

آئندہ تین روز میں زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مستقل ودیرینہ نادہندگان سے غیر معمولی وصولی سے میپکو کو اہداف کے حصول کاامکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر