ایف آئی اے کی کارروائی‘ دہشت گرد صید فاروق ائیر پورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی‘ دہشت گرد صید فاروق ائیر پورٹ سے گرفتار

ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ایئرپورٹ سٹاف کی ایک بڑی کارروائی‘ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مطلوب دہشت گرد ملتان ایئر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پورٹ پر ایف آئی اے سٹاف نے دھر لیا۔ ملزم صید فاروق ملک دشمن کارروائیوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی گرفتار ی پر 5لاکھ روپے انعام رکھا جاچکا تھا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ملزم پچھلے چار سالوں سے خلیجی ریاستوں میں قیام پذیر رہا ہے جبکہ ایجنسیوں کی جانب سے اس کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جاتے رہے ہیں۔ ملزم گزشتہ روز بھی سلطنت عمان کے ایئرپورٹ سلالہ سے فیصل آباد کیلئے ٹریول کرنا چاہتا تھا لیکن عین وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے فیصل آباد کی پرواز نہ ملنے کے باعث عمان سے ملتان ٹریول کرنے کیلئے العربیہ ایئرپورٹ کی پرواز جی 9541 سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا‘ ایئرپورٹ کے لاؤنج میں ایف آئی کے ایف سی جنید اور شفٹ انچارج ذیشان حیدر ملک نے ملزم کو مشکوک حالت میں دیکھ کر انکوائری کی تو ملزم دہشت گرد نکلا۔ واضح رہے کہ ملزم کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا بلکہ آؤٹ پاسپورٹ پر پاکستان پہنچا ہے اور ملزم کے سر پر پانچ لاکھ روپے حکومت کی جانب سے انعام رکھا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اناؤنس کی گئی پانچ لاکھ روپے کی رقم ایف آئی اے ایئرپورٹ سٹاف کو ایوارڈ کی صورت میں دی جائے گی۔

دہشت گرد گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر