کسٹم کی صادق آباد میں کارروائی‘ غیرملکی کپڑے سے لوڈ کنٹینر قبضہ میں لے لیا

کسٹم کی صادق آباد میں کارروائی‘ غیرملکی کپڑے سے لوڈ کنٹینر قبضہ میں لے لیا

ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان کے فیلڈ یونٹ صادق آباد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کپڑے سے لوڈ کنٹینر قبضہ میں لے لیا ہے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

۔ غیرملکی کپڑا کراچی پورٹ سے مبینہ طورپر بوگس دستاویزات پر صادق آباد میں پکڑا گیا ہے۔ کسٹم حکام کی اطلاع پر پکڑے گئے کپڑے کی مارکیٹ ویلیو 80لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ کنٹینر اور ٹرالر کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت کپڑا‘ کنٹینر اور ٹرالر ضبط کرلئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ایک دوسری کارروائی میں آئی اینڈ آئی ملتان کی جانب سے تحویل میں لیا گیا کپڑا‘ کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط کئے گئے کپڑے‘ کنٹینر اور ٹرالر کی مجموعی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر