چوک مکول: منی گرڈ سٹیشن چلانے والا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

چوک مکول: منی گرڈ سٹیشن چلانے والا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

چوک مکول( نامہ نگار) عرصہ دراز سے منی گرڈ سٹیشن چلانے والا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چوک مکول کے نواحی علاقہ موضع ماہڑھا غربی بستی ٹالھی والا میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

عرصہ دس سال سے ملک فضل بھابھہ بجلی چوری کررہا تھا۔ بار بار نشاندہی کے باوجو ایس ڈی او سلیم احسان منی گریڈ اسٹیشن چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے صاف انکاری رہا اور گزشتہ روز حادثہ ہوگیا۔ جام سجاد محمد فیاض ادریس رسول بخش کریم بخش حق نواز ودیگر نے کہا کہ بجلی چوری بارے کی مرتبہ ایس ڈی او شاہ جمال کو آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاروائی ہوجاتی تو یہ قیمتی جان ضائع نہ ہوتی۔ دریں اثنا سربراہ عوامی راج پارٹی کے سابق ایم این اے جمشید دستی نے کرنٹ سے نوجوان کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرپٹ ایس ڈی او شاہ جمال سلیم احسان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائراہ وسیع کیا جائے گا۔ جب ایس ڈی او سلیم احسان سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ منی گریڈ اسٹیشن چلوانے میں مرحوم کا قریبی عزیز لاین مین خلیل بھابھہ بھی ملوث ہے اس میں میرا کوئی کردار نہیں گزشتہ ماہ پہلے منی گریڈ اسٹیشن بارے استغاثہ تھانے بھجوا دیا تھا ‘ایف آئی آر کرنا میرا کام نہیں تھانے والوں کا کام ہے۔

کرنٹ ‘ جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر