رانا شاہد الحسن ن لیگی امید وار عامر سعید انصاری کے حق میں دستبردار

رانا شاہد الحسن ن لیگی امید وار عامر سعید انصاری کے حق میں دستبردار

ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ملتان شہر کے صدر رانا شاہد الحسن نے این اے 156کے مسلم لیگ کے امیدوار عامر سعید انصاری کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے سینیٹر رانا محمود الحسن نے پیشکش کی ہے کہ اگر رانا شاہد الحسن کو 154کا ٹکٹ دیا جائے تو ہم الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مسلم لیگی امیدواروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے گھر کو سنبھالیں جبکہ عامر سعید انصاری (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے ایک پینل بنا کر الیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگی امیدواروں پر سرکاری مشینری استعمال کرنے کا الزام بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا شیخ محمد ایوب ،اعجاز رجوانہ ودیگر رہنما بھی موجود تھے رانا شاہد الحسن نے کہا کہ این اے 156سے میں ٹکٹ کا امیدوار تھا کیونکہ یہ میرا آبائی حلقہ ہے میرے والد رانا نورالحسن مرحوم اور میرے بھائی رانا محمود الحسن اس حلقے سے کئی بار الیکشن جیت چکے ہیں میں خود ڈپٹی میئر رہا ہوں اور این اے 156میں میرا بھرپور ورک ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے کیونکہ عامر سعید انصاری کو ٹکٹ جاری کردیا ہے اس لئے ہم اس الیکشن کو ہم اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے اور عامر سعید انصاری اور ان کے پینل کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے رانا محمود الحسن نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم الیکشن کی سیاست سے باہر ہیں ورنہ ہم نے نہ صرف الیکشن لڑا بلکہ کامیابی حاصل کی 2013میں ہماری ناکامی بدقسمتی تھی لیکن بلدیاتی الیکشن میں آج بھی مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے ہمیں ملتانیوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے پارٹی کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بے پناہ کام کئے ملتان ، خانیوال موٹروے مکمل ہو چکی ہے اور خانیوال سے لاہور تک جلد موٹروے مکمل ہوجائے گی اسی طرح ملتان سے سکھر موٹروے پر بھی کام جاری ہے مسلم لیگ نے ملتان کو میٹرو کا تحفہ دیاہے مخالفت کے باوجود آج میٹرو عوام کی ضرورت بن چکی ہے 1970کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے ملتان کو ایک زکریا یونیورسٹی دی میری کاوشوں سے مسلم لیگ کی حکومت نے پانچ نئی یونیورسٹیاں دیں جو کامیابی سے چل رہی ہیں اسی طرح آنے والے دنوں میں ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، لائیو سٹاک یونیورسٹی، فارن پیڈ یونیورسٹی اور ہیڈ پنجند پر فشریز کے حوالے سے فش فارمنگ کی جائے گی جس سے اس حلقہ کے عوام کی تقدیر تبدیل ہو گی لوگوں کو روزگار ملے گا ملتان میں مزید ہسپتال بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے بہترین امیدوار نامزد کئے ہیں ۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت کی خصوصی دعا کرتے ہیں اور ہم پارٹی قیادت کو مزید پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے رانا محمود الحسن نے مزید کہا کہ سکندر بوسن نے آخری وقت پر پارٹی کو دھوکا دیا ہے اس حلقے میں رانا شاہد الحسن کے کاغذات موجود ہیں اگر پارٹی مناسب سمجھے تو ہم این اے 154سے الیکشن لڑنے کو تیار ہیں چوہدری عبد الوحید آرائیں نے کہا کہ ہمارا اختلاف ٹکٹوں کی تقسیم تک ہوتا ہے اب ہم متحد ہیں اور الیکشن میں نتائج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے گھر کے سامنے اپنی جماعت کے کارکن خواتین کی تذلیل کرائی انہیں چاہیئے کہ وہ میدان میں الیکشن لڑیں اور اب ان کی پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات موجود ہیں اس لئے وہ اپنے گھر پر توجہ دیں مسلم لیگ (ن) پورے شہر خاص طور پر این اے 156پی پی 215اور 217سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ہم شاہ محمود کو شکست فاش دے کر ان کا غرور توڑدیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر