کرپٹ افراد نے اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا‘ میاں مقصود

کرپٹ افراد نے اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا‘ میاں مقصود

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پنجاب میاں مقصود احمدنے قرضے معافی کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس کہ’’پائی پائی وصول کی جائے گی‘‘کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کروڑوں اربوں روپے کے قرضے لے کر معاف کرانے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں نے ملک کوکنگال بنادیاہے۔کرپٹ افراد نے اقتدار میں آکردونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے ،ان سے پائی پائی وصول کرکے ملک وقوم کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے حاصل کیے اور ان کے لوگوں نے بڑے پیمانے پرلوٹ مار کی ہے ۔ہر دور حکومت میں بینکوں سے کھربوں روپے بطور قرض حاصل کرکے معاف کروائے گئے۔اگر اب بھی ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر