حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کی اپیل خارج
ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے اپیلٹ ٹربیونل جسٹس مرزاوقاص (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
رؤف نے حنا ربانی کھر اوران کے بھائی رضا ربانی کھر کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کی اپیل خارج کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں شہری اسماعیل کھر نے درخواست دائرکی تھی کہ حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ سے سابق وفاقی وزیرحنا ربانی کھر اوران کے بھائی رضا ربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ حنا ربانی کے شوہر فیروز گلزار مختلف اداروں کے ڈیفالٹر ہیں اوران کی گلیکسی ٹکیسٹائل ملز لمیٹڈ بھی ایک کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے۔اس طرح حنا ربانی کے شوہر سوئی گیس کے 34 کروڑ روپے اورنیشنل بنک کے 57 کروڑ روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ حنا ربانی کھرکے بھائی رضا ربانی کھر نے اپنے اثاثہ جات درست ظاہرنہیں کئے ہیں تاہم دونوں کے کاغذات بھی منظورکرلئے گئے ہیں جوخارج کرنیکاحکم دیاجائے۔
اپیل خارج