آسٹریا اور آسٹریلیا کیساتھ تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، صدر ممنون

آسٹریا اور آسٹریلیا کیساتھ تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، صدر ممنون

اسلام آباد(این این آئی)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آسٹریا اور آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ساتھ تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر نے یہ بات آسٹریا اور آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے نامزد(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

سفیروں منصور احمد خان اور بابر امین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صدرممنون حسین نے دونوں نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی اور کاروباری وفودکے دوروں کے تبادلے کے پروگرام بنائیں اورثقافتی تعاون میں اضافے کے لیے کام کریں۔ آسٹریا اور آسٹریلیااہم ممالک ہیں جن کے ساتھ پاکستان تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ انھوں نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ان ملکوں میں حالات سازگار بنائے جائیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جائیں۔ دونوں ممالک کے تاجروں سے ذاتی طور پر اور تاجروں کی تنظیموں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنایا جائے جس سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔صدرنے کہا کہ وہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کوراغب کریں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ وہ پاکستانی افرادی قوت میں اضافے کے لیے کوشش کریں اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں۔

صدر ممنون

مزید : ملتان صفحہ آخر