ندیم قریشی کوٹکٹ جاری کرکے شاہ محمود نے دھوکہ کیا ‘اعجاز جنجوعہ

ندیم قریشی کوٹکٹ جاری کرکے شاہ محمود نے دھوکہ کیا ‘اعجاز جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کا خصوصی ہنگامی اجلاس پارٹی کے ضلعی دفتر ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظریہ وبنیاد کیخلاف سیاسی حکمت عملی کے تحت وسیع ووٹ بنک کے حامل افراد کو عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کئے عام آدمی نے اس امر کودل سے قبول نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پارٹی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ کچھ ایسے افراد کو بھی پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں جو تحریک انصاف کااثاثہ ونشان سمجھے جاتے ہیں لیکن پی پی 216ملتان کیلئے ایسے فرد کوٹکٹ جاری کرنے کے حتمی فیصلہ کیاگیا جوروز اول سے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے پی پی 216ملتان کیلئے ندیم قریشی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرکے شاہ محمود قریشی اور عامرڈوگر نے پارٹی کارکنوں کے حق پر شب خون مارا جوکسی صورت قبول نہیں عام انتخابات 2013میں ندیم قریشی اسی حلقہ پی پی 197ملتان سے اپنے سسر پارٹی ٹکٹ ہولڈر سعید احمد قریشی مرحوم کی حمایت کی بجائے مخالفین کی حمایت کی جس کی وجہ سے وہ مخص چند سوووٹوں کے فرق سے ہارگئے انٹرا پارٹی الیکشن میں غنڈہ گردی ودھاندلی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ندیم قریشی کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا لیکن پھر اسے سٹی سیکرٹری جنرل کا اہم عہدہ دے کر نوازا گیا اس کے بعد کارکنوں سے بدزیاتی وگالم گلوچ کرنے پر انہیں سٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری فارغ کردیا گیا اب پارٹی نے ندیم قریشی کی کن خدمات کے عوض انہیں شہر کی اہم نشست پر صوبائی امیدوار نامزد کیا اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قرییشی پارٹی کارکنوں کو دھوکہ دیتے ہوئے یقین دلارہے تھے کہ پی پی 216کے حوالے سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا لیکن قومی اسمبلی حلقہ 155کے امیدوار ملک عامر ڈوگر کے ساتھ مل کر انہوں نے پارٹی نظریہ پر شب خون مارا جوکہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما اسلم سعید قریشی‘ خواجہ سلمان صدیقی‘ عقیل اعجاز انصاری‘ رضوان عابد تھہیم‘ معین قریشی‘ یوسف ڈمرا‘ امجد عباس‘ جواد امین قریشی‘ سعدیہ بھٹہ‘ ذہین کنول‘ نادر نواز خان‘ بابر کھوکھر‘ عمران سیال‘ نسیم خان‘ عارف عباس‘ یاسر بلوچ‘ عارف لودھی اور شاہ نواز نے کہا کہ پارٹی کارکنان و صوبائی حلقہ پی پی 216ملتان کی عوام کسی بھی صورت ندیم قریشی کو قبول نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر ایک سازش کے تحت یہ نشست مخالفین کیلئے آسان بنارہے ہیں تاکہ عمران خان کو نقصان پہنچایا جاسکے۔
اعجاز جنجوعہ

Back to Conversion Tool