ملتان 450پولنگ سٹیشن حساس قرار
ملتان (وقا ئع نگار)ملتان کے 1817پولنگ سٹیشنز میں سے 450پولنگ (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے سب سے زیادہ حساس پولنگ سٹیشنز این اے 155میں ہیں این اے 154میں 71این اے 155میں 93این اے 156کے 68این اے 157کے 90این اے 158کے 71این اے 159میں سے 57پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے حساس دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنز میں 156مردوں کے اور124خواتین کے ہیں مجموعی طورپر 848پولنگ سٹیشنز کو بی کیٹگری 519کو سی کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ ملتان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 211میں سب سے زیادہ حساس پولنگ سٹیشنز قرار دیا گیا ہے جس میں 71پولنگ سٹیشنز ہیں۔