ملتان: متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں میں ٹکٹ جاری کردیئے

ملتان: متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں میں ٹکٹ جاری کردیئے

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل نے ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

و صوبائی اسمبلی اُمیدواران کو ٹکٹس جاری کردیں۔ ضلعی صدر میاں آصف محمود اخوانی ، ضلعی سیکر ٹری جنرل شیخ محمد عمر نے ایک سادہ وپر وقار تقریب میں این اے 154کیلئے محترمہ ارم گل صاحبہ ، این اے 155 و پی پی 214 کیلئے شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ ، این اے 156 کیلئے نقیب اللہ خان کاکڑ ، پی پی 211 عظیم الحق پیرزادہ ، پی پی 212 قاری عبدالباسط ، پی پی 215 کیلئے مولانا عبدالرحیم گجر، پی پی 216 میاں محمد احمدانصاری، پی پی 217 کیلئے چودھری خالد منیر کو ایم ایم اے کی ٹکٹ دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف قریشی ، کنور محمد صدیق، رانا سعید، محمد معاویہ انصاری ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میاں آصف محمود اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیانتدار، امانتدار، خوف خدا رکھنے والی قیادت ہی ملک کو غربت ، بے روزگاری، بد امنی، لا قانونیت، کرپشن، لوٹ مار سے نجات دلا سکتی ہے ۔ سیاست پر مسلط جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں نے ملک وقوم کی بہتری کی بجائے مفادات کی سیاست کی ہے ان کی کرپشن، لوٹ مار نے ملک کو کنگال اور پاکستان کے ہر شہری کو12لاکھ روپے کا مقروض کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی قیادت پر کرپشن، لوٹ مار کا کوئی الزام نہیں اور ہمارے اُمیدواروں کا کردار صاف ستھرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر اُبھرے گی اور حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے برسر اقتدار آکر جنوبی پنجاب سمیت انتظامی بنیاد پر نئے صوبے بنائے گی۔

ٹکٹ جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر