میپکو ایک ماہ میں 40کروڑ 7لاکھ یونٹس بجلی چوری ، اربوں کا نقصان

میپکو ایک ماہ میں 40کروڑ 7لاکھ یونٹس بجلی چوری ، اربوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) مئی 2018ء میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ماہانہ لائن لاسز 19.86 فی صد رہے۔ ایک ماہ میں 40 کروڑ سات لاکھ 60 ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل تین کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار یونٹس کے خسارہ میں رہا۔ میپکو وہاڑی سرکل میں 2 کروڑ 96 لاکھ یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ بہاولپور سرکل چارکروڑ 56 لاکھ یونٹس بجلی چوری کا شکار رہا۔ میپکو رحیم یار خان سرکل میں 6 کروڑ 79 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری ہوئی۔ میپکو (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

مظفرگڑھ سرکل میں چار کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ میپکو بہاولنگر سرکل میں دو کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ میپکو خانیوال سرکل میں تین کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق میپکو کو بجلی چوری کی مد میں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرناپڑا ہے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق بجلی چوروں کو رولز کے مطابق بھاری جرمان کئے گئے ہیں ۔ ایف آئی آر ز بھی درج کرائی گئی ہیں۔