بوریوالا : مسلم لیگ ن نے این اے 162میں چوہدری فقیر ارائیں اور پی پی 229‘ 230کیلئے یوسف کسیلہ اور خالد ڈوگر کو ٹکٹ جاری کردیئے

بوریوالا : مسلم لیگ ن نے این اے 162میں چوہدری فقیر ارائیں اور پی پی 229‘ 230کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا:(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے بورے والا سے قومی اسمبلی کیایک اور صوبائی اسمبلی کے2 حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر دئیے۔ این اے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

162کیلئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھائی چوھدری فقیر احمد آرائیں‘ صوبائی حلقہ پی پی 229 کیلئے چوہدری محمد یوسف کسیلہ اور پی پی 230 بورے والا شہر کیلئے سردار خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ قبل ازیں پارلیمانی بورڈ نے این اے 162سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور پی پی 230کیلئے چودھری ارشاد احمد ارائیں کے ٹکٹ فائنل کئے تھے چوہدری نذیر احمد آرائیں کو الیکشن ٹربیونل کی طرف سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا ان کی جگہ ان کے بھائی چوھدری فقیر احمد آرائیں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 230 سے نامزد امیدوار چوہدری ارشاد احمد ارائیں کا ٹکٹ واپس لے کر امیدوار قومی اسمبلی کی خواہش پر سردار خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
نام فائنل