بیلٹ پیپر پر نا پسندیدگی کے کالم کا اضافہ کیا جائے، کنور دلشاد

بیلٹ پیپر پر نا پسندیدگی کے کالم کا اضافہ کیا جائے، کنور دلشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے نگران وزیر قا نو ن و انصاف سید علی ظفر سے ملاقات کی اور انہیں شفاف ،غیر جانبدار الیکشن اور ٹرن آؤ ٹ میں غیر معمولی اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔ سابق (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

سیکر ٹری نے تجویز پیش کی کہ بیلٹ پیپر پر (None of Above)کا کالم شامل کیا جائے تاکہ وہ لوگ جو اپنے حلقے کے کسی امید وار کو پسند نہیں کرتے وہ بھی حق رائے دہی کیلئے گھروں سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ حاصل کیا جاسکے۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی بیلٹ پیپر پر( None of Above)کا کالم شامل ہے ۔ الیکشن کمیشن پاکستان مئی 2013کے انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر نا پسندیدگی کے اضافی کالم کیلئے منظوری دے چکا تھا ،لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے ہارون خواجہ بنام وفاق کی رٹ پٹیشن زیر سما عت ہے اور الیکشن کمیشن پاکستان کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت عالیہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور حقائق سے بے خبر رکھا ،اب ہماری ٹیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کر رہی ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے پہلے پہلے سپریم کورٹ سے انصاف حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ملک میں شفاف انتخابات کروانے کیلئے لوکل باڈیز کے عہدیداران کو 31جولائی تک غیر فعال رکھا جائے ۔ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کو وزارت اقتصادی امور کے ذریعے غیر ملکی فنڈنگ فراہم کی جائے کیونکہ قومی احتساب بیورو کے چیئر مین ان کی کار کردگی کے بارے میں تحفظات رکھتے ہیں ، ایسی پالیسی اختیار کی جائے کہ یہ تنظیمیں ،غیر ملکی مبصرین کوالیکشن کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو نے دیں کیونکہ الیکشن ہارنے والی جماعتیں ان غیر ملکی ،غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے الیکشن اور آرمی کی تعیناتی کیخلاف مہم چلائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے حساس اداروں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے امکانات ہیں ۔
کنور دلشاد