ملتان: دن بھر گھنگھور گھٹائیں ‘ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

ملتان: دن بھر گھنگھور گھٹائیں ‘ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

ملتان ( سپیشل رپورٹر) دن بھر گھنگھور گھٹائیں اور بیشتر مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے ملتان سمیت مضافاتی علاقوں کا موسم (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

خوشگوار ہوگیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان اور مضافاتی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

ہلکی بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر