کھدائی کے باعث 3منزلہ عمارت منہدم‘ 2افراد شدید زخمی

کھدائی کے باعث 3منزلہ عمارت منہدم‘ 2افراد شدید زخمی

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) فرنیچر مارکیٹ میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران تین منزلہ فرنیچر کی دکان کی عمارت زمین بوس ہوگئی جس سے بلڈنگ کی بالائی منزل پر رہنے والے خانیوال کے رہائشی کرائے دار دو سگے بھائی شکیل احمد اور ندیم احمد ملبے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

1122 کی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے نکلال کر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر د۔یا منہدم ہونے والی دکان کے مالک عبدالرؤف نے بتایا کہ وہ تقریباً دس سال سے اس بلڈنگ کے کرائے دارہیں ان کی دکان کے ملحقہ پلاٹ کے کھدائی کیلئے کرین کے ذریعے کام ہورہا تھا اس دوران بلڈنگ زمین بوس ہوگئی اور اس وقت وہ دکان کے باہر کھڑا تھا۔ عبدالروف نے مزید بتایا کہ دکان کی اوپر والی بلڈنگ جو کہ خانیوال کے دو رہائشی بھائیوں نے کرائے پر لی ہوئی تھی وہ ملبے کی زد میں کر زخمی ہوئے اس نے بتایا کہ بلڈنگ گرنے سے دکان کے اندر موجود اس کا لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی کمشنر رانا گلزار احمد، آر پی او سمیت دیگر انتظامیہ کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔کمشنر نے ہسپتال میں داخل زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل کمشنر ریونیو اظفر ضیاء کی سربراہی میں 7 رکنی انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر