تحریک انصاف نے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں، بابر اعوان

تحریک انصاف نے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں، بابر اعوان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا‘ تحریک انصاف کے (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ‘ ہم نے سب سے زیادہ امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کیمروں کے ذریعے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کے پانچوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے عمران خان ان پانچوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اس ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے شہید بھٹونے ان پانچ حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔ اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا میں پورے پاکستان کی عوام اور تحریک انصاف کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اس کے بعد کا وعدہ اب میں خود نہیں آپ نے بھی پور اکرنا ہے آپ نے بلدیاتی اداروں کے لگائے گئے لوگوں کو ہٹا کر ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کو لانا ہوگا ہم نے سب سے زیادہ امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں۔ پورے ملک میں آپ کو تبدیلی ملے گی سندھ میں اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ ہم قومی اسمبلی کی 150سیٹیں حاصل کریں گے فاٹا سے بھی ہم واضح اکثریت حال کریں گے۔ میں تحریک انصاف کے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں اب وقت آیا ہے کہ آپ ہمیں واضح سپورٹ دو ‘ صاف پانی سکینڈل میں سب سے گندہ کردار شہباز شریف کا ہے۔

بابر اعوان

مزید : ملتان صفحہ آخر