منشیات کیسز میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او دہلی گیٹ سمیت 8پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ

منشیات کیسز میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او دہلی گیٹ سمیت 8پولیس ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 8 پولیس(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام ریاض تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او منصور احمد خان، سب انسپکٹر امان اللّٰہ، کانسٹیبل سجاد کو 12 جولائی ، جبکہ تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد ابراہیم میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں زمان خان، محمد عارف، اے ایس آئی محمد سلیم ، ہیڈ کانسٹیبل نیک محمد، کانسٹیبل اعجاز کو 3 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بلاضمانت وارنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر