حادثات سے بچاؤ کیلئے لانگ وہیکلز ‘ آئل ٹینکرز اور کمرشل گاڑیوں بارے ٹریفک قوانین تبدیل

حادثات سے بچاؤ کیلئے لانگ وہیکلز ‘ آئل ٹینکرز اور کمرشل گاڑیوں بارے ٹریفک ...

ملتان (وقائع نگار ) آئی جی موٹر وے پو لیس کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمہ جات اور گاڑیاں بنا نے والے ادارو ں سے ملکرہا ئی ویز(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

اور مو ٹر ویز کے قانون میں تبدیلی کردی گئی ۔ اس سلسلہ میں مو ٹر وے پو لیس ہیڈ کواٹرN-5سنٹرل II-ملتان میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہو ئے ایس ایس پی چوہدری غلام جعفر نے بتایا کہ لانگ وہیکلز اور آئل ٹینکرز کے حادثات سے بچاؤ اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر نے کیلئے پرانے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان ترامیم میں کار کیئریر، ٹریلر آ ئل ٹینکر زاور دیگر کمرشل گاڑیوں کی لمبا ئی، چورائی اور اونچا ئی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کردی گئی ہے۔ گاڑیوں کے مالکان، ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قا نونی طور پر ترامیم شدہ گاڑیوں کو قانون کے مطا بق درست کروالیں بصورت دیگر ایسی گاڑیوں کو ہا ئی ویز اور مو ٹر ویز پر سفر سے روک دیا جا ئیگا۔ اس میٹنگ میں ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر محمد عابد مرزا ، ڈی ایس پی میانچنوں ریاض خان ، ڈی ایس پی خا نیوال احمدنعمان، پی ایس اوعمران بن دیوان ، سیکرٹری(ار ، ٹی،اے)، انسپکٹرشیخ یونس ، انسپکٹرسید رؤف کریم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

قوانین تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر