قمر الاسلام کی گرفتاری قبل از انتخابات دھاندلی ،الیکشن کمیشن نوٹس لے :مسلم لیگ (ن)

قمر الاسلام کی گرفتاری قبل از انتخابات دھاندلی ،الیکشن کمیشن نوٹس لے :مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے ا مید وار قمر ا لا سلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے سکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نو ا زشریف نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اس حو الے سے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کے تحت پارٹی چیئرمین راجا ظفرالحق کی قیادت میں 4 رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقا ت کریگا۔(ن) لیگ کے وفد میں مشاہد حسین سید، احسن اقبال اور زاہد حامل شامل ہوں گے، وفد چیف الیکشن کے سامنے اپنے امیدوا ر و ں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائے گا۔مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کی گرفتاریوں کے سلسلے کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیتے ہوئے گر فتا ری فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔