شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے 30مہنگی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیار

شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے 30مہنگی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیار

کراچی (این این آئی)اربوں روپے کے کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل انعام میمن کی انتخابی مہم کیلئے الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کر تے ہوئے گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن محکمہ اطلا عا ت میں 5ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں ۔پیپلزپارٹی نے ان کو سندھ اسمبلی کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں نے اسیر رہنما کی انتخابی مہم کیلئے الیکشن کمیشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 30سے زائد مہنگی گاڑیوں کا قافلہ تیار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گاڑیاں ایک ماہ کیلئے کرایے پر حاصل کی گئی ہیں ۔

شرجیل انتخابی مہم

مزید : کراچی صفحہ اول