ڈیرہ ،لعل شاہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ ،اہلکار شہید ،دوسرا زخمی

ڈیرہ ،لعل شاہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ ،اہلکار شہید ،دوسرا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )تھانہ سٹی کی حدود میں تھلہ لعل شاہ کے قریب دہشت گردی کی واردات میں ایک پولیس اہلکارشہیدجب کہ دوسراشدید زخمی ہوگیا ‘واقعہ کی اطلاع پرڈی پی او ظہوربابر آفریدی اورڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ‘پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعددگرفتارکرلیے‘سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں تھلہ لعل شاہ کے قریب ایگل سکواڈپردوران گشت دوپولیس اہلکاروں پر رات کے وقت نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس حوالدارظفرعلی سکنہ کچی پائند خان موقع پرشہید ہوگیا جب کہ پولیس کانسٹیبل ذوالفقار شاہ سکنہ ظفرآباد شدید زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او ظہوربابرآفریدی ، ڈی ایس پی سٹی افتخارشاہ پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اوراس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔بعدازاں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ کیااورتقریباًایک درجن سے زائد مشکوک افراد کوگرفتارکرلیاجن کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ شہید ہونے والے حوالدارظفرعلی کی نمازجنازہ کوٹلی امام حسین میں اداکی گئی جب کہ دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیاہے۔

Back

مزید : کراچی صفحہ اول