کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے بجلی بحران پر قابوپانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کا آپشن موجود ہے :سراج الحق

کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے بجلی بحران پر قابوپانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کا آپشن ...

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے واحد پانچ دینی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد ہے جو ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کرکے ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن کا خاتمہ کرے گی کالاباغ ڈیم متنازعہ بن چکا ہے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دیگر ڈیموں کی تعمیر کا اپشن موجود ہے اس پر کام شروع کیا جائے سپریم کورٹ آف پاکستان اور نیب نے برائے نام احتساب کیا ہے ایم ایم اے کی حکومت بن جانے کے بعد حقیقی معنوں میں بلاتفریق کھڑا احتساب ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آصف لقمان قاضی کی رہائشگاہ پر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت اور خویشگی اور اضاخیل میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سراج الحق نے خویشگی میں ایم ایم اے کے الیکشن دفتر کا بھی افتتاح بھی کیا اس موقع پر تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں این اے 25کے امیدوار پیر ذوالفقار باچہ ، این اے 26کے امیدوار آصف لقمان قاضی ،صوبائی اسمبلی کے امیدواران حاجی عنایت الرحمان ، انجینئر امیر عالم خان ، قربان علی خان ، انجینئر طارق خٹک ، حاجی فیاض خان ، افتخار احمد ، شیخ محبوب ، اور سلیم مغل بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ پرویز مشرف اب کبھی بھی پاکستان نہیں آسکے گا انہوں پارٹی صدارت بھی چھوڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں کسی نے بھی پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے کام نہیں کیا بلکہ اشرافیہ کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی سابقہ حکومت نے ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے بھر پور کردار ادا کیا تھا لیکن اس وقت کی وفاقی حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تھا لوڈشیڈنگ اور بیروز گاری ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے اور یہ مسلہ صرف ایم ایم اے ہی حل کر سکتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں ہماری حیثیت کسی بس میں سواری کی تھی اور اس بس کا ڈرائیور تحریک انصاف کا چیئر مین عمران خان اور کنڈیکٹر پرویز خٹک تھا اسلئے خیبر پختونخواہ میں جو کچھ بھی ہوا اس سب کا ذمہ دار تحریک انصاف تھا اور ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول