بونیر،تحصیل ڈگر کے ناظمین اور کونسلرز کی جانب سے الیکشن کمیشن کی پابندی مسترد

بونیر،تحصیل ڈگر کے ناظمین اور کونسلرز کی جانب سے الیکشن کمیشن کی پابندی ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل کونسل ڈگر کے اراکین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتحابات میں تحصیل ناظم ،نائب ناظم اورممبران کی اپنے اپنے جماعتوں کی انتحابی مہم میں پابندی کی نوٹیفیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے جماعتیں بنیادوں پر الیکشن لڑا ہے ۔ہم سیاسی لوگ ہیں ۔اور الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ۔حکومت نے ہمیں کیا مراعات دی ہیں کہ ہم الیکشن مہم میں حصہ نہ لے ۔اگر ہماری رکنیت بھی جاتی ہے تو جائے ۔کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طو رپر قرار داد منظور کرلی ۔کونسل کے رکن ڈاکٹر عبداللہ نے تین سال کونسل میں بہترین کردار اداکیا اور ہم انکے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر انکے لئے دعاگو ہیں ۔ڈاکٹر عبداللہ ہمارے کونسل کے لئے بہترین سرمایہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگر کا اجلاس زیر صدارت کنونیئر یوسف علی خان منعقد ہوا۔جس میں ٹی ایم او امین خان دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔کونسل نے گذشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی ۔ٹی ایم او امین خان نے کونسل کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی رولز کے مطابق کونسل کے حدود میں قائم ٹرانسپورٹ اڈوں ،پبلک لیٹرین اور سائین بورڈ ز کے ٹھیکے ای ٹینڈر کے ذریعے ہو ئے ہے ۔کونسل نے اسکی منظوری دے دی ۔ٹی ایم او نے اراکین کونسل کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جاری حکم نامے کے مطابق تحصیل ناظم ،نائب ناظم اور کونسل کے ممبران اپنے اپنے سیاسی جماعتوں کے الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد ۔شیرین خان ۔حافظ صدیق احمد ۔نظام الملک خان ۔حافظ رشید احمد ۔صاحب ذادہ افضل اور دیگر تمام ممبران نے کونسل سے مستعفی ہونے والے رکن ڈاکٹر عبداللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین سال ہمارے ساتھ گزارے ،انہوں نے ہمیشہ کونسل کو چلانے میں اہم کردار اداکیا ۔اراکین متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے نوٹیفیکشن پر نظر ثانی کرے ۔ہم ہر صورت میں اپنے اپنے جماعتوں کے انتحابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔اسکے لئے اگر کونسل سے ہماری رکنیت ختم کی جاتی ہے تو ہم تیار ہے ۔تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر نے کہا کہ ہم نے جماعتیں بنیادوں پر الیکشن لڑاہے ۔اجلاس سے مستعفی ہونے والے رکن ڈاکٹر عبداللہ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ بلدیاتی ادارے سیاست کی نرسریاں ہے ۔میں نے اس سے بہت کچھ سیکھاہے ۔اپنے حلقہ کے عوام کی پر زور اصرار پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑرہاہوں اس لئے تھصیل کونسل کی ممبری سے مستعفی ہورہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے ممبران نے مجھے جو عزت دی ہے ۔میں زندگی بھر اسکے نہیں بھلاسکتا ۔کونسل کے تمام اراکین نے ڈینگی اگاہی مہم کے سلسلے میں تحصیل کونسل ڈگر سے سنگ مر مر چوک تک واک کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں پنا کردار اداکرے ۔جہاں بھی کھڑا پانی ہوا ۔اس پر سپرے کیا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول