نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر این ایچ اے کی جانب سے جی ٹی روڈ پر کام شروع

نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر این ایچ اے کی جانب سے جی ٹی روڈ پر کام شروع

سوات (بیورو رپورٹ)نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر) ناصر الملک کے خصوصی ہدایت پر این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر کام شروع کردیا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نگرانی کریں گے ، تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر) ناصر الملک نے این ایچ اے حکام سے ملاقات کے دوران خصوصی ہدایت کی کہ این ایچ اے سوات جی ٹی روڈ پر فوری کام شروع کریں ، ان این ایچ نے نگران وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک کے ہدایت پر جی ٹی روڈ پر کام شروع کردیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو کام کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول