بخشالی ،جدون خاندان کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان
بخشالی (نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ پی کے پچاس کے سابق صدر محمداسماعیل جدون نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔شمولیتی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما احمد بہادر خان، امیدوار برائے پی کے پچاس ہارون خان، صدر اے این پی بخشالی واجد خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لئے سیاست کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو پختونوں کے حقوق اور ملکی سالمیت کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق درجوق اے این پی میں شمولیت اس بات کی تصدیق ہے کہ گزشتہ حکومت نے عوام کے پانچ سال ضائع کردیئے ہیں جنہوں نے عوام اور صوبے کے لئے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی کادن ثابت ہوگا۔
Back to Conversion Tool