کراچی کے الیکشن ٹربیونل نے تمام اپیلیں نمٹادیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے الیکشن ٹربیونل نے تمام اپیلیں نمٹاتے ہوئے عمران خان، مراد علی شاہ، فاروق ستار، فہمیدہ مرزا، عبدالقادر پٹیل، وسیم آفتاب کے بعد خواجہ اظہار کو بھی قومی اسمبلی کے حلقے 243 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔بدھ کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف مجموعی طور پر دائر تمام 206 اپیلیں نمٹادی گئی ہیں۔