کراچی ، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 9 افراد گرفتار

کراچی ، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 9 افراد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے ملزم عارف کا تعلق گینگ وار سے ہے اور کارروائی کے دوران اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب قائد آباد پولیس نے اسٹارگراند میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ڈاکوں کو گرفتار جبکہ سپرہائی وے پولیس نے فقیرگوٹھ میں کارروائی کے دوران دو منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام محم موسی اور غلام محمد ہیں اوران کے قبضے سے سوا کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ادھر کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر