نوابشاہ میں جو سہولتیں ہیں وہ شاید کراچی میں بھی میسر نہیں ، مراد علی شاہ

نوابشاہ میں جو سہولتیں ہیں وہ شاید کراچی میں بھی میسر نہیں ، مراد علی شاہ

جامشورو(این این آئی) سابق وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ ڈیم بنانے کی بات کرتے ہیں جس کے لیے پانی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے پانی کی بات کی گئی تو پنجاب نے مخالفت کی، شہباز شریف بتائیں کہ ہم نے کراچی کے پانی کی بات کی تو مخالفت کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے، ہم الیکشن کی تیاری پورے 5 سال کرتے ہیں، عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، الیکشن پر تحفظات سے متعلق ہمارے چیئرمین نے بھی ذکر کیا، صورت حال جو بھی ہو پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پارٹی کی پوزیشن اچھی ہے، الیکشن میں پنجاب سے بھی خاطر خواہ نتائج ملیں گے، اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مٹھی اور اسلام کوٹ کے پلانٹس کے کنکشن حیسکو نے کاٹے، ہمارے دور میں معاہدے کے تحت کنکشن نہیں کاٹے جاسکتے تھے جبکہ نوابشاہ میں جو سہولیات ہیں وہ شاید کراچی میں بھی میسر نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر