کراچی ،ایم ایم اے کا علماء کنونشن آج حکیم سعید گراؤنڈمیں ہو گا

کراچی ،ایم ایم اے کا علماء کنونشن آج حکیم سعید گراؤنڈمیں ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے تحت کراچی میں جمعرات 28جون کو شام 7بجے حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال میں عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہو گا جس میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، مشائخ عظام وآئمہ مساجد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ کنونشن میں متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن ، نائب صدور سینیٹر سراج الحق،شاہ اویس نورانی ، علامہ ساجد نقوی ، پروفیسر ساجد میر ، مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ و دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔ متحدہ مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن نے تمام علماء کرام ، مشائخ عظام و آئمہ مساجد کو علماء کنونشن کی دعوت دی ہے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شر کت کی اپیل کی ہے۔کنونشن کی تمام تر تیاریاں اور انتظامات کو حتی شکل دے دی گئی ہے اور حکیم سعید شہید گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی گئیں ہیں ۔ کنونشن اتحاد امت کا بھر پور مظہر ہو گا اور مجلس عمل کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ دریں اثناء جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید کی قیادت میں وفد نے مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے وابستہ علماء کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کو کنونشن میں شر کت کی دعوت دی۔ علماء کرام کی جانب سے کنونشن کی حمایت اور شر کت کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر