سوسائٹی اور محمود آباد میں پانی کی بندش سازش ہے،سیف الدین

سوسائٹی اور محمود آباد میں پانی کی بندش سازش ہے،سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر اور این اے 245سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سیف الدین ایڈوکیٹ نے محمودآباد اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 6کے بڑے حصے میں 8دن سے پانی کی سپلائی معطل ہو نے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8دن سے محمود آباد اور مسجد اقصیٰ بلاک 6اور دہلی سوئٹس کے آس پاس کے علاقے بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں ۔ ایسے میں واٹر بورڈ کے حکام کا رویہ انتہائی نامناسب اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور جاری کام کو بھی دیکھا مگر کام کی سست رفتار ی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بندش سے نہصرف سوسائٹی بلکہ محمود آباد کی ایک بڑی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔اگر فوری طور پر سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہم جمہوری حق استعمال کریں گے اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو کسی بھی صورت میں سر کاری حکام کی نااہلی کا شکار نہیں ہو نے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی ، نادرا اور پانی کے مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی اپنی مہم جاری رکھے ہو ئے ہے اور شہر کے ہر مسئلے پر اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود بھی بھر پور آواز اُٹھا ر ہی ہے ۔ان شاء اللہ اسمبلی میں پہنچ کر مسائل کو مکمل طور پر حل کرائیں گے ۔ عوام خود اپنی آنکھوں سے شہر کو پھلتا پھولتا دیکھیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر