پاکستان کے استحکام کی ضمانت مصطفی کمال ہے، آصف حسنین

پاکستان کے استحکام کی ضمانت مصطفی کمال ہے، آصف حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس پی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز، ڈور ٹو ڈور میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے حلقے 101کے نامزد امیدوار محمد سلمان کے ہمراہ نائب صدور حارث سلطان بھائی محمد ریحان بھائی گلشن اقبال ٹاؤن پی ایس کے حلقے101 میں گوٹھ گلستان جوہربلاک 9 پہلوان میں مختلف برادریوں اور علاقہ عمائدین سے کارنر میٹینگ کی اور علاقائی مسائل سنے اور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر موجود لوگوں نے پی ایس پی کی مکمل حمایت کرنے اور ڈولفن کو ووٹ دینے کا ایادہ کیااسی طرح صو بائی اسمبلی حلقے پی ایس 102کے نامزد امیدوار فرحان انصاری گلشن اقبال میں علاقہ معززین سے ملاقات کی اور پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا جبکہ جوہر ٹاون وارڈ 6، فراز ایونیو میں میٹنگ منعقد کی جس میں امیدوار NA۔244 سعید شفیق بھائی امیدوار PS۔103 صوفیہ باجی نے عوام سے ملاقات کی اور چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا، علاوہ ازیں پی ایس 110 کے نامزد کردہ امیدوار شریف اعوان نے ریلوے کالونی میں عوام سے ملاقات کی اور دوران انتخابی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر عوام نے پی ایس پی کی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء کراچی نامزد امیدوار این اے 248 سے ڈاکٹر فوزیہ حمید مشرف کالونی بلدیہ ٹاون علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اور انتخابی پمفلٹ تقسیم کئے اور اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور نامزد امیدوار این اے240 آصف حسنین، پی ایس 94 عرفان خان پی ایس آفس کا دورہ اس موقع پر عوام و کارکنان سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے امیدوار این اے 248 سے ڈاکٹر فوزیہ اور امیدوار این اے240 آصف حسنین نے کہاکہ25جو لائی کو ہونے والے انتخابات میں وطن پرست عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فتح سے ہمکنا ر کریں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے استحکام کی ضمانت مصطفی کمال ہے اور 25جولائی کو مصطفی کمال روشن اور محفوظ مسقبل کی نوید دیں گے،