دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار

دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار

ملتان (آئی این پی)شارجہ سے ملتان آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے ایف آئی اے حکام نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سعد فاروق خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے۔ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پشتہ خرا پشاور میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم نجی ائیرلائن کے ?ریعے شارجہ سے ملتان پہنچا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر