کراچی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری

کراچی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ تعلیمی سال 2018-19کے نئے داخلوں کا آغاز ہوچکاہے خواہشمند سینکڑوں طلباء وطالبات کو داخلہ فارم جاری کردیئے گئے ہیں، تحریری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کو داخلے دیئے جائیں گے، اب تک ملکی وغیر ملکی شعبہ بنین (گرلزسیکشن) شعبہ بنات( بوائز سیکشن ) شعبہ تخصصات ، معہد اور درس نظامی میں نئے داخلوں کے خواہشمند سینکڑوں طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کے بعد داخلہ فارم جاری کردیئے گئے ہیں نئے داخلوں کا سلسلہ 6جولائی تک جاری رہے گا۔بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نئے داخلوں کا جائزہ لیااور اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام دشمنوں کی مدارس کیخلاف سازشیں ناکام ہوچکیں ہیں ،اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ مدارس نے کارکردگی کیاہے ،ہرسال نئے طلبہ کااضافہ مدارس کا تعلیمی میدان میں خود کو منوانے کی دلیل ہے ، دشمن سازشوں میں مصروف رہے اور ہم قال اللہ قال الرسول کی تعلیم دیتے رہے،انہوں نے اساتذہ سے زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ خلوص و لہلہت کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں ،کیونکہ خلوص اور للہت ہی اہل مدارس کا ہتیار ہے جس کی وجہ سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہورہی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر