گورنرسندھ کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

گورنرسندھ کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پورے خاندان کے لئے یہ ایک گہرا صدمہ ہے ۔ انہوں نے ٹیلی فون ، ٹیکسٹ میسج، ای میل اور ذاتی طور پر بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی پیغامات سے ان سمیت تمام خاندان والوں میں اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر نگراں صوبائی وزیر برائے اطلاعات جمیل یوسف، جاوید جبار، اشرف محمود وتھرا، وسیم باری، طاہر اے خان، حماد پونا والا، ندیم حسین، علی سید جیلانی، امجد فاروق، منصور کادوانی، بلال فاروقی، شمس الدین شیخ، خالد انعم، بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن، ظفر عباس، امین ہاشوانی، محمد علی طبا، شوکت ترین ہمایوں اشتیاق، اکرام سہگل بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر