ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے چائینیز قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی سے قونصل جنرل چائنا نے ملاقات کی اور چائنیز باشندے چین زیو کے قتل کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو نے چائنیز شہری کے قتل کیس پر پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مجموعی اقدامات پر قونصلیٹ جنرل چائنا کو تفصیلی بریفنگ دی۔