سخاکوٹ ،بھاری تاؤان کی غرض سے اغواء کی کوشش ناکام ،3 اغواء کار گرفتار

سخاکوٹ ،بھاری تاؤان کی غرض سے اغواء کی کوشش ناکام ،3 اغواء کار گرفتار

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ لیویز فورس تھانہ سخاکوٹ کی بروقت کاروائی بھاری تاوان کی عوض اغوا کرنے والے علی اکبر ولد عبدالغفار کو بازیاب کرکے تین ملزمان باروز خان ولد باور خان ، امیر رحمان ولد سید رحمن اور رحمت شیر ولد شیرنواب کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لیو یز پوسٹ تھانہ سخاکوٹ کے انچارج غفور خان اور دیگر صیفورخان،مسلم شاہ ، عمر علی ، نورزمین شاہ ۔ ظہور خان، علی احمد اور دیگر نفری کے ہمرہ سخاکوٹ جھاڑے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار NCP1730کو روکنے کا اعشارہ کیا اور لاہور سے ایک شحص علی اکبر ولد عبدالغفار کو بازیاب کرکے تین ملزمان باروز خان ولد باور خان ، امیر رحمان ولد سید رحمن اور رحمت شیر ولد شیرنواب کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔ مغوی نے بتایا کہ ان تینوں ملزمان کو مجھے اغوا کیا ہے اور دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز فورس وہاب خان اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ غفور خان اور سیفور خان ، مسلم شاہ ، نور زمین شاہ ۔ علی رحمن ظہور خان کے ہمرہ پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی سماج دشمن عناصر قانون سے بچ نہیں سکتے ، امن وامن کی قیام میں لیویز فور س کی قربانیاں ہیں علاقے میں امن وامان کی قیام کئے انتظامیہ کیساتھ شہریو ں کی تعان ضرروی ہیں۔عوام کی جان ومال کی حفاظت انتظامیہ کی فرض،

مزید : پشاورصفحہ آخر