ہنگو پولیس ان ایکشن قتل اقدام قتل اور اغوائیگی میں مطلوب خطرناک اشتہاری حافظ نوید گرفتار

ہنگو پولیس ان ایکشن قتل اقدام قتل اور اغوائیگی میں مطلوب خطرناک اشتہاری ...

ہنگو ( بیورورپورٹ) ہنگو پولیس ان ایکشن قتل اقدام قتل اور اغوائیگی میں مطلوب خطرناک اشتہاری حافظ نوید گرفتار اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر حیات خان کی قیادت میں علاقہ چمبہ گل میں ٹارگیٹڈ آپریشن لکے دوران قتل اقدام قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم حافظ نوید ولد نظر بند سکنہ سرکی پیالہ کو گرفتار کر لیا ملزم نے 2006میں تین افراد میر جنان نورزادہ اور محمد سہیل کو قتل کیا تھا جبکہ مسماۃ ر بی بی کو زخمی کیا تھا ملزم نے 2010میں مول کمپنی کے سی آر او فیاض اور اس کے ڈرائیور کو بھی اغواء کیا تھا جس کو بعد میں مقامی پولیس نے باحفاظت رہا کئے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر