ضلع صوابی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو حلقوں کے اندر امیدوار نہ مل سکے

ضلع صوابی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو حلقوں کے اندر امیدوار نہ مل سکے

ٹوپی(تحصیل رپورٹر)ضلع صوابی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو حلقوں کے اندر امیدوار نہ مل سکے جس کی وجہ سے ایک قومی اور تین صوبائی نشستوں پر امپورٹیڈ امیدوار نامزد کئے تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں قومی اسمبلی حلقی این اے19صوابی2سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش کا تعلق مو ضع کوٹھا تحصیل ٹوپی حلقہ این اے 18سے ہے پی کے43پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی رنگیز آف باجا صوابی کا تعلق پی کے44سے ہے پی کے46پاکستان تحڑیک انصاف کے امیدوار محمد علی ترکئی کا تعلق پی کے47سے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواراشفاق اللہ کا تعلق پی کے 47سے ہے لیکن ا ن کو ٹکٹ pk47کا دیا گیا ضلع صوابی کے سیاست میں یہ نیا ٹرینڈ ہے جس کو عوام کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں جس پارٹی کے پاس اپنے آبائی حلقہ سے امیدوار میسر نہیں اور آئندہ ان کے حلقے کا فنڈز اپنے آبائی حلقہ میں لگاءئیں گے ساتھ ہی حلقہ کے عوام ہر کام کیلئے دوسرے حلقہ میں جائیں گے اسی وجہ سے ان مہمان امیدواروں کو کوئی ووٹ نہیں دے گا اسی وجہ سے ان کی پارٹی کا مستقبل بھی تاریک ہوگا

مزید : پشاورصفحہ آخر