پر امن انتخابات کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے ،ڈی پی او صوابی

پر امن انتخابات کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے ،ڈی پی او صوابی

صوابی ( بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی سید خالد محمود ہمدانی نے ضلعی ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،و تفتیشی آفسران اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران خطاب کر تے ہوئے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں کئے جانے والے انتظامیہ کے سلسلہ میں ایک روڈ میپ تیار کریں تاکہ اس کے مطابق کام ہو تاکہ آنے والے الیکشن انتخابات پر امن ہو اور کسی بھی قسم کی تشدد کا شکایات نہ ہو اور صحافی حضرات بھی پر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے تمام مقدمات کی تفتیش کو جدید تقاضوں کے مطابق اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔ ڈی پی او صوابی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کارکردگی مزید بہتر کی جائے اور عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مختلف جرائم کی روک تھام اور مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے افسران کوکاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اسلحہ کی نمائش برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسلحہ نمائش کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے کمپین شروع کی جائے جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،تھانہ میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آجائے ،اس دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاانہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی پر یکسوء کریں، انصاف پر مبنی فیصلہ کریں اور تمام ذرائع استعمال کر کے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ پولیس آفسران اپنی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائے #

مزید : پشاورصفحہ آخر